Warning: getimagesize(): https:// wrapper is disabled in the server configuration by allow_url_fopen=0 in /home/farmanne/public_html/wp-content/plugins/td-cloud-library/shortcodes/header/tdb_header_logo.php on line 792

Warning: getimagesize(https://farmannewshd.com/wp-content/uploads/2020/10/WhatsApp-Image-2020-10-08-at-2.35.09-PM-e1603717249486.jpeg): failed to open stream: no suitable wrapper could be found in /home/farmanne/public_html/wp-content/plugins/td-cloud-library/shortcodes/header/tdb_header_logo.php on line 792
Thursday, May 6, 2021
No menu items!
Home آج کے کالمز Daily Column ’سعودی عرب کے لیے فلائٹس، مسئلہ مکمل طور پر حل ہو گیا‘

’سعودی عرب کے لیے فلائٹس، مسئلہ مکمل طور پر حل ہو گیا‘

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بکنگ کا معمول کا طریقہ کار بحال کر دیا گیا ہے۔ 
اب سعودی عرب جانے والے مسافر آن لائن، ٹریول ایجنٹس یا پھر پی آئی اے کے دفاتر میں جا کر بکنگ کرا سکتے ہیں۔ تاہم کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط تاحال برقرار ہے۔ 
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق معمول کی پروازوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے لیے جانے والی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔ 
پی آئی اے کی اس وقت 23 معمول کی پروزاوں کے علاوہ رواں ماہ 88 خصوصی پروازیں بھی روانہ ہوں گی۔ یہ پروازیں سعودی عرب سے بھی مسافروں کو لے کر آئیں گی۔ 
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’سعودی عرب کے لیے مسافروں کے لیے سیٹوں کی کمی کا مسئلہ مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے۔‘
دوسری جانب ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ’اقامہ شرائط کے باعث 30 ستمبر سے قبل تو پی آئی اے نے ٹکٹوں کی بکنگ کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا تھا تاہم صورت حال معمول کے مطابق آنے پر ٹریول ایجنٹس کی بکنگ بحال کر دی گئی ہے۔‘
ٹریول ایجنٹ تحسین جاوید نے بتایا کہ ‘کورونا کے باعث فضائی آپریشن، حج و عمرے پر پابندی کے باعث کاروبار پہلے ہی مندی کا شکار تھے۔ پی آئی اے نے 30 ستمبر سے پہلے ٹریول ایجنٹس کو ٹکٹ نہ دے کر زیادتی کی گئی ہے۔ ‘ 
ان کے مطابق ‘اب صورت حال معمول پر آ چکی ہے. امید ہے کہ عمرہ کی اجازت ملنے کے بعد کاروبار کھل جائے گا۔’ 
ٹریول ایجنٹ مبین احمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ سسٹم میں تین اعداد کے ساتھ شامل پروازیں معمول کی پروازیں جبکہ چار اعداد کے ساتھ پروازیں خصوصی پروازیں ہیں جن کی بکنگ ٹریول ایجنٹس بھی کر سکتے ہیں جبکہ جو مسافر آن لائن بکنگ کرانا چاہتے ہیں وہ خود بھی اپنی سہولت کے مطابق بکنگ کرا سکتے ہیں۔ 
پی آئی اے اس وقت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے سعودی عرب کے چار شہروں ریاض، جدہ، مدینہ اور دمام کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ان پڑھ کون ہے؟

کالم نگار۔۔ڈاکٹر فرمان علی جپہسب کی آواز ۔عنوان ان پڑھ ان پڑھ کون ہے؟مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن...

فیس بک پر اسلام مخالف مواد روکا جائے، عمران خان کا خط

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے جس...

یورپ جانے کا خواب:’سمندر میں غوطے کھانے سے پاکستان رہنا ہی بہتر‘

پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے اور پکڑے جانے...

لاہور: مہنگی ترین لیمبرگینی کی 45 لاکھ روپے میں رجسٹریشن

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے بالآخر لیمبرگینی کار کی رجسٹریشن کر لی ہے جو اس سے پہلے سسٹم میں سہولت نہ ہونے کی وجہ...

Recent Comments