Tuesday, July 27, 2021
No menu items!
Home آج کے کالمز Daily Column پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا گیا

پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کی شکایات سامنے آنے پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 
پی ٹی اے اس سے قبل دو بار ٹک ٹاک انتظامیہ کو غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے خبردار کر چکا تھا۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ شکایات کی نوعیت اور ٹک ٹاک پر مسلسل پوسٹ کیے جانے والے مواد کو دیکھتے ہوئے ایپ کمپنی کی انتظامیہ کو حتمی نوٹس دیا اور مناسب وقت دیتے ہوئے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کے لیے کہا تاکہ غیراخلاقی مواد کو روکنے کے لیے میکنزم بنایا جا سکے تاہم اس پر عمل نہ کیا گیا۔ 
گزشتہ ماہ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک پر شیئر کیے جانے والے مواد پر معاشرے کے مختلف افراد کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد پی ٹی اے کے چیئرمین نے ٹک ٹاک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا تھا۔
یاد رہے کہ ستمبر کے مہینے کے اوائل میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی عائد کی تھی۔
واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں لاہور میں ایک شہری نے عدالت سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا تھا۔
پی ٹی اے سوشل میڈیا اور موبائل ایپس کے خلاف کریک ڈاون کیوں کر رہا ہے؟  
گذشتہ ماہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان خرم علی مہران نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اچانک کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔
’جن ایپس پر پابندی لگائی جاتی ہے ان کے مواد کو دیکھیں تو اس میں ایسا مواد موجود ہوتا ہے جو غیر مہذب کے زمرے میں آتا ہے۔ پی ٹی اے ایسے تمام مواد کو مانیٹر کرتا ہے اور بعض صورتوں میں شکایات بھی موصول ہوتی ہیں تو پھر اسی کے مطابق ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔‘

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ان پڑھ کون ہے؟

کالم نگار۔۔ڈاکٹر فرمان علی جپہسب کی آواز ۔عنوان ان پڑھ ان پڑھ کون ہے؟مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن...

فیس بک پر اسلام مخالف مواد روکا جائے، عمران خان کا خط

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے جس...

یورپ جانے کا خواب:’سمندر میں غوطے کھانے سے پاکستان رہنا ہی بہتر‘

پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے اور پکڑے جانے...

لاہور: مہنگی ترین لیمبرگینی کی 45 لاکھ روپے میں رجسٹریشن

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے بالآخر لیمبرگینی کار کی رجسٹریشن کر لی ہے جو اس سے پہلے سسٹم میں سہولت نہ ہونے کی وجہ...

Recent Comments