ٹرینڈ

اسلام آباد کی سڑک پر تیندوے کا مٹرگشت‘

کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں اسلام آباد کی سڑکوں پر جانوروں کو گھومتے دیکھا گیا۔ ایسی ہی ایک ویڈیو منگل سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک تیندوے کو اسلام آباد میں دامن کوہ جانے والی سڑک پر مٹر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔