شوبز

انڈیا کی سب سے جاذبِ نظر سلیبریٹی کون؟

بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن کو انڈین فلم انڈسٹری کی سب سے قابل اعتماد شخصیت اور دیپکا پاڈوکون کو سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلیبریٹیز ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کے حق میں 88 فیصد افراد نے رائے دی ہے جبکہ اکشے کمار کو 86.8 فیصد افراد نے بالی وڈ کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار دیا ہے۔
دیپکا پاڈوکون 82.8 فیصد افراد کی رائے کے ساتھ بالی وڈ کی سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار پائی ہیں جبکہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو انڈین سلیبریٹیز جوڑوں میں پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔