کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔