پاکستان

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہموجودہ وقت ملک کے لیے فیصلہ کن ہے، جن لوگوں کے مفادات متاثر ہو رہے ہیں وہ ملک میں آسانی سے تبدیلی نہیں آنے دیں گے، وہ جو چاہے کر لیں میں بلیک میل نہیں ہوگا۔‘

 

بدھ کو ایوان اقبال لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر نام لیے بغیر اپوزیشن رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 

انہوں نے اپوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلی بار ان کو نظر آ رہا ہے کہ چوری پر احتساب ہوگا۔‘