Warning: getimagesize(): https:// wrapper is disabled in the server configuration by allow_url_fopen=0 in /home/farmanne/public_html/wp-content/plugins/td-cloud-library/shortcodes/header/tdb_header_logo.php on line 792

Warning: getimagesize(https://farmannewshd.com/wp-content/uploads/2020/10/WhatsApp-Image-2020-10-08-at-2.35.09-PM-e1603717249486.jpeg): failed to open stream: no suitable wrapper could be found in /home/farmanne/public_html/wp-content/plugins/td-cloud-library/shortcodes/header/tdb_header_logo.php on line 792
Thursday, May 6, 2021
No menu items!
Home آج کے کالمز Daily Column انڈین فلم سٹار ثنا خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

انڈین فلم سٹار ثنا خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان کے ساتھ ہندی فلموں میں کام کرنے والی اور بگ باس سیزن چھ کی رنرز اَپ ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
انھوں نے متعدد ریئلٹی شوز میں کام کیا ہے اور کئی فلموں میں بھی نظر آئیں لیکن گذشتہ روز انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور فیس بک پر فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر مذہب کی راہ پر چلنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
ان سے قبل ‘بگ باس’ میں نظر آنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھی شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر سادہ اور مذہبی زندگی کو اپنایا تھا اور ان کے متعلق کافی باتیں ہوئی تھیں لیکن وہ اب تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

اسی طرح عامر خان کی فلم ‘دبنگ’ سے شہرت پانی والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی فلم انڈسٹری کو گذشتہ سال خیرباد کہا اور اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اب مذہب اسلام کی راہ پر گامزن رہیں گی۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست مباحثہ نظر آیا اور کہا گیا کہ ان کا ‘برین واش کیا گیا ہے’ اور بعض نے تو یہاں تک کہا کہ ان پر شدت پسند عناصر کی جانب سے شدید دباؤ ہے’۔ لیکن اس کے بعد سے وہ فلموں سے دور ہی ہیں۔
ثنا خان نے جنوبی ہند کی مختلف زبانوں کی فلموں میں کام سے اپنے کیریئر کی ابتدا کی تھی۔ سلمان خان کی فلم ‘جے ہو’ میں وہ ولن ڈینی ڈینگ زو پا کی بیٹی بنی ہیں جبکہ اکشے کمار کے ساتھ ‘ٹوئلٹ ایک پریم کتھا’ میں گیسٹ رول میں نظر آئیں۔ ان کی آنے والی فلم ‘ٹوم ڈک اینڈ ہیری 2’ ہے جس میں وہ شرمن جوشی اور آفتاب شودیسانی کے ساتھ نظر آئیں گی۔
انھوں نے گذشتہ روز اپنی ایک طویل پوسٹ کے ذریعے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی بات کہی ہے۔ انھوں نے اردو اور انگریزی میں اپنے فیصلے کو شیئر کیا اور لکھا ہے: ‘میری زندگی کا سب سے خوشی بھرا لمحہ، اللہ مجھے اس سفر میں ہدایت دے۔ آپ سب مجھے دعا میں شامل رکھیں۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ان پڑھ کون ہے؟

کالم نگار۔۔ڈاکٹر فرمان علی جپہسب کی آواز ۔عنوان ان پڑھ ان پڑھ کون ہے؟مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن...

فیس بک پر اسلام مخالف مواد روکا جائے، عمران خان کا خط

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے جس...

یورپ جانے کا خواب:’سمندر میں غوطے کھانے سے پاکستان رہنا ہی بہتر‘

پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے اور پکڑے جانے...

لاہور: مہنگی ترین لیمبرگینی کی 45 لاکھ روپے میں رجسٹریشن

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے بالآخر لیمبرگینی کار کی رجسٹریشن کر لی ہے جو اس سے پہلے سسٹم میں سہولت نہ ہونے کی وجہ...

Recent Comments